- طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کی امریکی مندوب سے قطر میں ملاقات
- سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، مولانا فضل الرحمان
- بے قابو لہروں پر تیرنے والے مکڑی کشتی
- ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی مستعفی ہوگئے
- لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ
- ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
- ڈولفن اپنے علاج کے لیے مرجانی چٹانوں کے ہسپتال جاتی ہیں
- آواز سن کر دل کی متاثرہ کیفیت بتانے والی ایپ
- وزیر اعظم نے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی دوسری سمری صدر کو ارسال کردی
- سعودیہ میں پہلی بار کسی ایئرلائن کی خواتین عملے کے ساتھ مکمل پرواز
- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- کورونا وبا؛ سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی
- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ناکام
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
شعیب پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، کامران اکمل کا انٹرویو پر ردعمل

شعیب نے تو 2011 کے دورہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ پر اختتامی اوور میں بولنگ سے انکار کر دیا تھا، کامران اکمل۔ فوٹو: فائل
کراچی: وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے شعیب اختر کے انٹرویو پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ سابق پیسر نے تو 2011 کے دورہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ پر اختتامی اوور میں بولنگ سے انکار کر دیا تھا، وہ پہلے اپنے گریبان میں تو جھانکیں، اتنے عرصے میں انھوں نے ملک کیلیے صرف 48 ٹیسٹ ہی کھیلے، اسکی کوئی تو وجہ ہو گی۔
واضح رہے کہ شعیب اختر نے بھارت کے معروف کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ میں شرکت کی جس میں سابق پیسر جہاں قومی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑاتے رہے وہیں انہوں نے کرکٹ بورڈ کے موجودہ اور سابق چیئرمین کو بھی نہ بخشا۔ پروگرام کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 41 سال سے کم عمر کا آج تک کوئی کپتان نہیں ملا، مصباح الحق کی عمر 41 سال جب کہ شاہد آفریدی ابھی تک صرف 32 سال کے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔