مشرف کاچک شہزاد میں زرعی فارم، گوادر میں ہزار گز کا پلاٹ

قیصر شیرازی  اتوار 7 اکتوبر 2012
بیشتر اکاؤنٹس سابق صدر اور ان کی اہلیہ کے مشترک ہیں، 6میں کوئی رقم موجود نہیں

بیشتر اکاؤنٹس سابق صدر اور ان کی اہلیہ کے مشترک ہیں، 6میں کوئی رقم موجود نہیں

راولپنڈي: ایف آئی اے کی طرف سے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس میں اشتہاری قرار دیے جانیوالے ملزم سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی ضبط کی جانے والی پراپرٹی اور منجمد کیے جانے والے بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیل پیش کر دی گئی ہے۔

اس عدالتی ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں پرویز مشرف کے نام پارک روڈ چک شہزاد اسلام آباد میں5ایکڑکا زرعی فارم، گوادرکی سنگھار ہاؤسنگ سوسائٹی میں1000گزکا پلاٹ نمبر98اور مجموعی طور پر15بینک اکاؤنٹس ہیں،ان میںسے بیشتراکائونٹس سابق صدراوران کی اہلیہ کے مشترک ہیں جن میںمجموعی طورپر6کروڑ23لاکھ روپے سے زیادہ رقم ہے۔ ان 15 بینک کھاتوںمیں6بینک کھاتوںمیںاس وقت کوئی رقم موجودنہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔