جنوبی افریقا کی لڑکی محبت کے حصول کیلئے حافظ آباد پہنچ گئی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 13 مارچ 2015
جنوبی افریقن لڑکی اور پاکستانی طالبعلم ایک ہفتہ بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقن لڑکی اور پاکستانی طالبعلم ایک ہفتہ بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

حافظ آباد: جنوبی افریقہ کی 23 سالہ لڑکی زاہرہ وینزل 19سالہ پاکستانی طالبعلم نعمان افضل سے فیس بک پر دوستی کے بعد اس کی محبت میں قلعہ رامکور پہنچ گئی۔

حافظ آباد پہنچنے پر نعمان کے والدین اور اس کے عزیزو اقارب نے زاہرہ کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اس کا زبردست استقبال کیا۔ ایف اے کے طالبعلم نعمان افضل کی ڈیڑھ سال قبل زاہرہ وینزل سے فیس بک پر دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں میں مراسم بڑھے تو نعمان افضل کی دعوت پر زاہرہ عیسائیت سے تائب ہوکر مسلمان ہوگئی جس کے بعد نعمان افضل اور زاہرہ کی دوستی پیار میں بدل گئی اور گزشتہ روز زاہرہ 2 ماہ کے ویزے پر پاکستان پہنچ گئی۔ نعمان افضل کے والد محمد افضل نے بتایا کہ ایک ہفتہ بعد زاہرہ اور نعمان افضل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کیلئے انکے گھر ان دونوں کی شادی کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں، زاہرہ نے کہا کہ وہ نعمان افضل سے شادی کے بعد اسے اپنے ساتھ ساؤتھ افریقہ لے جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔