- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
ایم کیوایم کی فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، چوہدری نثار علی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نائن زیرو پر کارروائی کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے دیئے گئے بیانات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدوں کو چھورہی ہے اگر متحدہ اپنا موقف درست سمجھتی ہے تو عدالت سے رجوع کرے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ خود ایم کیوایم ہی کرتی رہی ہے اوراب ایک دن فوج کے حق میں اور دوسرے دن مخالف بولنے کی یہ کیسی منطق ہے، کیا کسی اور ملک میں اپنی ہی فوج کے خلاف اس قسم کی زبان استعمال ہوتی ہے لہٰذا اب متحدہ کی فوج اور رینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت حدوں کو چھورہی ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم فوج کو انتہائی ناپسندیدہ انداز سے نشانہ بنارہی ہے جب کہ یہی ایم کیوایم اسی فوج کے ساتھ 9 سال تک شریک اقتدار رہی اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر بھی فوج کی تعریفیں کرتی تھی لہٰذا قومی مفاد میں فوج کا ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو پر رینجرز کے آپریشن میں سزا یافتہ مجرم بھی گرفتار ہوئے جن کی وہاں موجودگی بذات خود سوالیہ نشان ہے اس لیے ایم کیوایم اس طرح کا رد عمل دے کر قانون کا مذاق نہ اڑائے اگر وہ اپنا موقف درست سمجھتی ہے تو عدالت سے رجوع کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔