چلاس میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 15 مارچ 2015
زخمی اہلکاروں کو علاج کے لئے فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

زخمی اہلکاروں کو علاج کے لئے فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

چلاس: بھاشا میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چلاس کے علاقے بھاشا میں دہشت گردوں نے رینجرز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے، چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو علاج کے لئے فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔