- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
گرجا گھروں کو سیکیورٹی نہ دینا پنجاب حکومت کےلئے شرمناک ہے، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور چرچ میں دہشت گردی کے بدترین حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سست روی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور گرجاگھروں کے باہر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرجا گھروں کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے صوبائی حکومت کے اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے جبکہ پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے پنجاب حکومت سے صوبے میں دہشت گردی کے اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔ اقلیتوں اور معصوم شہریوں پر اس قسم کے حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے واقعے کی تحقیقات، ملزمان کی فوری گرفتاری اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔