نیب اہلکاروں کے لیے اسلام آباد میں اینٹی کرپشن اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

اے پی پی  پير 16 مارچ 2015
 کرپشن کا خاتمہ نیب کی ذمے داری ہے جب کہ مختلف عہدوں پر تعینات افراد کو آگاہی فراہم کرنا بھی اس کے مینڈیٹ میں شامل ہے،چیئرمین نیب۔ فوٹو : فائل

کرپشن کا خاتمہ نیب کی ذمے داری ہے جب کہ مختلف عہدوں پر تعینات افراد کو آگاہی فراہم کرنا بھی اس کے مینڈیٹ میں شامل ہے،چیئرمین نیب۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: بدعنوانی کے خاتمے اور نیب اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلیے اسلام آباد میں اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی ذمے داری ہے جب کہ مختلف عہدوں پر تعینات افراد کو آگاہی فراہم کرنا بھی اس کے مینڈیٹ میں شامل ہے، اس کے تحت نیب ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے کیلیے اقدامات کر رہا ہے، اینٹی کرپشن ڈے پر نیب نے ایوان صدر میں قومی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا، خصوصی پیغام ’’کرپشن سے انکار‘‘ والے خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیے گئے، آئیسکوکے بلوں، ہائی ویز اور موٹر ویز پر پیغام کی اشاعت اور دیگر اقدامات سے نیب کی کاوشوں کی عکاسی ہوتی ہے کہ کرپشن کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور اس کے انڈیکس کو126 ویں نمبر پر رکھا جو 1995کے بعد بڑی کامیابی ہے، آسٹریلین پولیس کی معاونت سے فارنسک سائنس لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے، نیب کو یو این او ڈی سی نے بھی آلات کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔