برطانوی شہری کا اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام بھیجنے کا منفرد انداز

ویب ڈیسک  پير 16 مارچ 2015
ڈین اسمتھ نے ویڈیو کی ریکارڈنگ جنوری 2014 سے شروع کی،
فوٹو فائل

ڈین اسمتھ نے ویڈیو کی ریکارڈنگ جنوری 2014 سے شروع کی، فوٹو فائل

لندن: برطانوی شہری نے اپنی محبوبہ کو شادی کے لیے راضی کرنے کا منفرد انداز اپنایا جس میں اس نے لڑکی کو سال کے 365 دن شادی کا پیغام بھیج کر حیران کردیا۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق برطانوی شہری ڈین اسمتھ نے اپنے محبوبہ سے دل کی بات کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا جس میں اس نے اپنی محبوبہ جینیفر کو ایک ویڈیو کے ذریعے شادی کا پیغام بھیجا جو اس نے پورا سال مختلف کام کے دوران اظہار محبت کرتے ہوئے ریکارڈ کیا تھا۔

ڈین اسمتھ نے پوری ویڈیو کے دوران ہر روز اپنے روزمرہ کے معمولات کے 365 کلپ جمع کیے اور ہر انداز میں اس نے ایک سفید کارڈ تھاما ہوا تھا جس پر ’’جینیفر کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘‘ کا پیغام درج تھا۔

ڈین اسمتھ نے ویڈیو کی ریکارڈنگ جنوری 2014 سے شروع کی جسے اس نے مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔