کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 5 ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 17 مارچ 2015
ق ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ، ایس ایس پی ستی، فوٹو:فائل

ق ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ، ایس ایس پی ستی، فوٹو:فائل

 کراچی: پولیس نے لیاری کے علاقے میں مقابلے کے دوران گینگ وار کے 5 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی اور موچکو میں پولیس گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا جن میں سے 2 ملزمان عزیر بلوچ اور 3 شیراز کامریڈ گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔