ایشیائی ٹیم چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرسکتی ہے، وسیم اکرم

اے ایف پی  منگل 17 مارچ 2015
چاروں ایشین ٹیمیں عمدہ پرفارم کررہیں اور کوئی بھی آگے جاسکتی ہے، وسیم اکرم۔  فوٹو: فائل

چاروں ایشین ٹیمیں عمدہ پرفارم کررہیں اور کوئی بھی آگے جاسکتی ہے، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

ایڈیلیڈ: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کوئی ایشیائی ٹیم ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر سکتی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی ایشیا کی چاروں ٹیموں نے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنائی ہے اور اس بار بھی کوئی ایشیائی ٹیم چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چاروں ایشین ٹیمیں عمدہ پرفارم کررہیں اور کوئی بھی آگے جاسکتی ہے۔ البتہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں ماضی کی پرفارمنس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی،  ہر چیز صرف اس بار پر منحصر ہوتی ہے کہ آپ اس دن کیسا کھیل پیش کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔