پاکستان سے میچ کا کوئی اضافی دبائو نہیں ہوگا، کینگرو فیلڈنگ کوچ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 مارچ 2015
فیورٹ ہونے کے ناطے تھوڑا سا پریشر ہوسکتا ہے لیکن ناک آؤٹ راؤنڈ میں تمام ٹیمیں ہی دباؤ میں ہوتی ہیں، گریک بلیوٹ۔ فوٹو: فائل

فیورٹ ہونے کے ناطے تھوڑا سا پریشر ہوسکتا ہے لیکن ناک آؤٹ راؤنڈ میں تمام ٹیمیں ہی دباؤ میں ہوتی ہیں، گریک بلیوٹ۔ فوٹو: فائل

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی فیلڈنگ کوچ گریگ بلیوٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوارٹر فائنل کا کوئی اضافی دبائو نہیں ہوگا۔

گریگ بلیوٹ کا کہنا تھا کہ فیورٹ ہونے کے ناطے تھوڑا سا پریشر ہوسکتا ہے لیکن ناک آؤٹ راؤنڈ میں تمام ٹیمیں ہی دباؤ میں ہوتی ہیں، پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں اتارچڑھاؤ رہتا ہے اور یہی چیز ٹیم میٹنگز میں زیر بحث بھی آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمارے خلاف کچھ کامیابیاں حاصل کیں لیکن ون ڈے میں اس وقت ہماری ٹیم سب سے بہترین اور تیاریاں بھی شاندار ہیں اس لیے کامیابی کیلیے پُرامید ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔