بھارتی کرکٹرز کو بیگمات و خواتین دوستوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 مارچ 2015
بی سی سی آئی نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات اور خواتین دوستوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی۔ فوٹو : اے ایف پی

بی سی سی آئی نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات اور خواتین دوستوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی۔ فوٹو : اے ایف پی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو کوارٹر فائنل میں رسائی کا صلہ دیتے ہوئے بیگمات اور خواتین دوستوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

ورلڈ کپ سے قبل بی سی سی آئی نے واضح طور پر پلیئرز کو ایسا کرنے سے منع کیا تھا لیکن بعدازاں کہا گیا کہ اگر ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچی تو وہ اپنے فیصلے کو تبدیل کرلیا جائے گا، لہذا اب کرکٹرز کو اپنی بیگمات اور خواتین دوستوں کو ہمراہ رکھنے کی اجازت مل گئی، گذشتہ دنوں شیکھردھون میلبورن کے شاپنگ سینٹر میں اہلیہ کے ہمراہ خریداری کرتے دیکھے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔