اداکارہ روپ درگا پال نے جادوئی طاقت حاصل کرلی

ایکسپریس اردو  پير 8 اکتوبر 2012
میں بچپن میں ہر بچی کی طرح تصورات کی دنیا سجاتی تھی اور پری کا روپ دھار کر دوسروں کی مدد کا سوچتی تھی، روپ درگا پال۔ فوٹو: فائل

میں بچپن میں ہر بچی کی طرح تصورات کی دنیا سجاتی تھی اور پری کا روپ دھار کر دوسروں کی مدد کا سوچتی تھی، روپ درگا پال۔ فوٹو: فائل

سب ٹیلی ویژن چینل کے نئے شو بال ویر کے ایک کردار کے لیے اداکارہ روپ درگا پال کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

یہ ایک پری کا کیریکٹر ہے جو رانی پری کی قریبی شمار ہوتی ہے۔ یہ مثبت سوچ رکھنے والی مددگار پری ہے اور اسی لیے سب کی نظروں میں اس کی قدر و اہمیت ہے۔

درگا پال نے اس سلسلے میں بتایا، میں جادوئی طاقت رکھتی ہوں، لیکن ان کا استعمال کرنے سے گھبراتی ہوں۔ کیوں کہ میں ایک نرم مزاج پری ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ بچپن میں ہر بچی کی طرح تصورات کی دنیا سجاتی تھی اور پری کا روپ دھار کر دوسروں کی مدد کا سوچتی تھی۔ اس کی یہ خواہش اب اس شو کے ذریعے پوری ہو رہی ہے۔

اس نے کہا اگرچہ یہ اساطیری اور دیو مالائی کہانی پر مبنی شو ہے اور اس کا کردار غیر حقیقی ہے، لیکن وہ اس سے خوش ہے۔ اس کے نزدیک یہ ایک دل چسپ تجربہ ثابت ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔