’’گھر آجا پردیسی‘‘ صحارا ون پر رواں ماہ شروع ہو گا

ایکسپریس اردو  پير 8 اکتوبر 2012
یہ شو مئی کے مہینے میں شروع ہونا تھا، لیکن بعض وجوہات کی بناء پر یہ آن ایر نہیں ہو سکا تھا۔ فوٹو: فائل

یہ شو مئی کے مہینے میں شروع ہونا تھا، لیکن بعض وجوہات کی بناء پر یہ آن ایر نہیں ہو سکا تھا۔ فوٹو: فائل

صحارا ون پر ’’گھر آجا پردیسی‘‘ کی پہلی قسط پندرہ اکتوبر کو نشر ہوگی۔

یہ شو مئی کے مہینے میں شروع ہونا تھا، لیکن بعض وجوہات کی بناء پر یہ آن ایر نہیں ہو سکا تھا۔ تاہم اب ٹی وی چینل اور پروڈکشن ہاؤس کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دیتے ہوئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس ڈرامے میں مہیش ٹھاکر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ سینئر اداکار وکرم گوکھلے دادا جی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سمیتا جے کار، ابیر گوسوامی، جے دیپ سوری اور رچی سورن بھی اس ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔