بھارتی اداکارہ سونل چوہان کے گھر 40 لاکھ کا ڈاکہ

آئی این پی  منگل 17 مارچ 2015
جس وقت سونل کے گھر چوری ہوئی، اس وقت گھر پر ان کی والدہ شیوانی چوہان اور بھابھی ستوتی چوہان دونوں ہی موجود نہ تھیں۔ فوٹو: فائل

جس وقت سونل کے گھر چوری ہوئی، اس وقت گھر پر ان کی والدہ شیوانی چوہان اور بھابھی ستوتی چوہان دونوں ہی موجود نہ تھیں۔ فوٹو: فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل سونل چوہان کے گھر سے چور گزشتہ رات چالیس لاکھ روپے مالیت کا زیور اور نقدی لے اڑے۔ چوری ہونے والی اشیا میں سونل کا وہ تاج بھی شامل تھا جو انھیں 2005ء میں مس ورلڈ ٹورازم کا مقابلہ جیتنے پر دیا گیا تھا۔

جس وقت سونل کے گھر چوری ہوئی، اس وقت گھر پر ان کی والدہ شیوانی چوہان اور بھابھی ستوتی چوہان دونوں ہی موجود نہ تھیں۔ دونوں خواتین بازار گئی ہوئی تھیں جب کہ سونل ان دنوں شوٹنگز کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں۔ گھر لوٹنے پر انھیں دروازہ کھولنے میں ناکامی کا سامنا ہوا جس پر انھوں نے سکیورٹی الارمز بجائے۔ جس پر چور بھاگ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔