میں کوئی شو پروڈیوس نہیں کررہی: ریشمی ڈیسائی

ایکسپریس اردو  پير 8 اکتوبر 2012
 ریشمی ڈیسائی نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایکٹنگ پر توجہ دے رہی ہیں اور کوئی شو پروڈیوس نہیں کر رہیں۔ فوٹو: فائل

ریشمی ڈیسائی نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایکٹنگ پر توجہ دے رہی ہیں اور کوئی شو پروڈیوس نہیں کر رہیں۔ فوٹو: فائل

ٹیلی ویژن ایکٹریس ریشمی ڈیسائی کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے ایکٹنگ چھوڑ کر پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے کی ٹھان لی ہے۔

وہ اپنے شوہر اور اداکارہ نندش سندھو کے ساتھ پروڈکشن ہاؤس بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔لیکن اداکارہ نے ایک بیان میں اس کی تردید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ایکٹنگ پر توجہ دے رہی ہیں اور کوئی شو پروڈیوس نہیں کر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ تبدیلی کے لیے کوئی بھی کام کرنے کا سوچ سکتی ہیں، لیکن کم از کم پروڈکشن کا شعبہ ان کی نظر میں نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔