اداکارہ میرا کا دوران ڈرائیونگ فون سننے پر چالان کردیا گیا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 17 مارچ 2015
میرا نے پہلے تو وارڈن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ، جب بات نہ بنی تو منت سماجت پر اتر آئیں۔۔فوٹو: فائل

میرا نے پہلے تو وارڈن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ، جب بات نہ بنی تو منت سماجت پر اتر آئیں۔۔فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا کا دوران ڈرائیونگ فون سننے پر چالان کردیا گیا۔

میرا اپنی نئی گاڑی پرڈیفنس کے علاقے میں تھیں ، جب ٹریفک وارڈن نے انہیں فون پر بات کرتے دیکھ لیا، وارڈن نے انھیں روکا،میرا نے پہلے تو وارڈن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ، جب بات نہ بنی تو منت سماجت پر اتر آئیں، تاہم وارڈن نہ مانا اور اس نے ایک ہزار روپے کا ٹوکن تھما دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔