ایم کیوایم کے گرفتار کارکنوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  منگل 17 مارچ 2015
ایم کیو ایم کے کارکنوں کو رینجرز نے نائن زیرو اور اس کے اطراف کے گھروں سے حراست میں لیا تھا۔  فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے کارکنوں کو رینجرز نے نائن زیرو اور اس کے اطراف کے گھروں سے حراست میں لیا تھا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے  فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان سے ملاقات کی اہل خانہ کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت ایم کیوایم کے 25 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔