ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی گفتگو اب ساری دنیا سنے گی

ویب ڈیسک  منگل 17 مارچ 2015
فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی گفتگو کا گزشتہ سال آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز میں تجربہ کیا گیا تھا، آئی سی سی  فوٹو: فائل

فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی گفتگو کا گزشتہ سال آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز میں تجربہ کیا گیا تھا، آئی سی سی فوٹو: فائل

دبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل کے ناک آؤٹ مرحلے میں کسی بھی فیصلے پر فیلڈ امپائر کی تھرڈ امپائر سے ہونے والی گفتگو آن ایئر کی جائے گی جسے ساری دنیا سنے گی۔

آئی سی سی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیلڈ اور تھرڈ امپائر کی گفتگو کا گزشتہ سال آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز میں تجربہ کیا گیا تھا جس پر اب ورلڈ کپ کے آخری 7 میچوں میں بھی عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی بھی فیصلے پر فیلڈ اور تھرڈ امپائر کے درمیان ہونے والی گفتگو آن ایئر کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔