سیاہ قہوہ شوگر کا خطرہ کم کردیتا ہے

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2015
تحقیق کے مطابق سیاہ قہوہ میں شامل قدرتی اجزا بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

تحقیق کے مطابق سیاہ قہوہ میں شامل قدرتی اجزا بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

نیو یارک: طبی ماہرین نے سیاہ قہوہ کو شوگرکا خطرہ کم کرنے میں مددگار قرار دیدیا۔

امریکی اور جاپانی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ تین کپ سیاہ قہوہ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیاہے کہ سیاہ قہوہ کا استعمال جسم میں گلوکوز کی مقدار کم کرنے کام کرتا ہے جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کی روک تھام میں مدد ملتی ہے ۔

تحقیق کے مطابق سیاہ قہوہ میں شامل قدرتی اجزا بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں ۔ امریکا کی رامنگھم یونیورسٹی کے مطابق چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں کاربو ہائیڈریٹس کے ذریعہ بلڈ شوگر بڑھنے سے روکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔