- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 9 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی
ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 9 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں سزائے موت کے 2 قیدیوں غحلام محمد اور ذاکر حسین کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ غلام محمد نے 2000 میں اپنے سالے کو قتل کیا تھا جب کہ ذاکر حسین نے ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ اٹک جیل میں تہرے قتل کے مجرم اسد خان کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، اسد خان نے 2002 میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طاہر بشیر نامی مجرم کو پھانسی دی گئی، طاہر بشیر نے 2000 میں سبزہ زار کے رہائشی ارشد علی کو قتل کیا تھا۔
سنٹرل جیل فیصل آباد میں بھی سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسیاں دے دی گئیں۔ شفاقت علی اور محمد سعید نے 1998 میں 2 سگے بھائیوں کو قتل کیا تھا۔ فیصل آباد میں قتل کے مجرم عرفان عرف شانی نامی کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے مجرموں شوکت اور محمد شبیر کو پھانسی دے دی گئی۔ میانوالی جیل میں احمد نواز کوتختہ دار پر لٹکایا گیا۔ احمد نواز نے 1998 میں جاوید نامی شخص کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 12 مجرموں کو پھانسیاں دی گئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔