کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2015
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بلدیہ ٹاؤن سے 2 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے جنگل اسکول کے قریب  2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیاہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت ماں بیٹی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔