جے پی ڈومینی نے ورلڈ کپ 2015 کی دوسری ہیٹ ٹرک کر ڈالی

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2015

سڈنی: جنوبی افریقا کے اسپنر جے پی ڈومینی نے سری لنکا کے خلاف پہلے کوارٹر فائنل میچ میں مسلسل 3 گیندوں میں 3 وکٹیں لے کر ورلڈ کپ 2015 کی دوسری ہیٹ کر ڈالی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں جہاں دیگر جنوبی افریقن بولروں نے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن میں شگاف ڈالا تو وہیں جے پی ڈومینی نے بھی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجیلو میتھیوز، نووان کلاسیکرا اور تھریندو کوشل کو مسلسل 3 گیندوں میں آؤٹ کرکے ورلڈ کپ 2015 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بولر بن گئے۔

واضح رہے ورلڈ کپ 2015 میں پہلی ہیٹ کرنے والے انگلینڈ کے اسٹیون فن تھے جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف گروپ میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔