نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2.08 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2015

اسلام آباد: نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر جنوری کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جسے نیپرا نے منظور کرلیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔