ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں کریکر دھماکے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2015
دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔  فوٹو: فائل

دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ فوٹو: فائل

ملتان: سمیجہ آباد کے علاقے میں 40 ففٹی روڈ پر کریکر دھماکے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں چند بچے نہر کے قریب سے کریکر کو کھلونا سمجھ کر گھر پر اٹھا لائے جس کے پھٹنے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔