ایئر مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 18 مارچ 2015
ایئر مارشل سہیل امان نے نومبر 1980 میں پاک فضائیہ میں جی ڈی پائلٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔  فوٹو: فائل

ایئر مارشل سہیل امان نے نومبر 1980 میں پاک فضائیہ میں جی ڈی پائلٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایئر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

ایئر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی سمری وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے صدر ممنون حسین کو بھجوائی گئی جس کی انہوں نے منظوری دے دی، ایئر مارشل سہیل امان کو ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی جگہ پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا جو کل اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

ایئر مارشل سہیل امان نے نومبر 1980 میں پاک فضائیہ میں جی ڈی پائلٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکوارڈن، فائٹر ونگ اور آپریشنل ایئربیس کی کمان کی جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی نوازا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔