- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
ایئر مارشل سہیل امان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر
اسلام آباد: ایئر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ایئر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی سمری وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے صدر ممنون حسین کو بھجوائی گئی جس کی انہوں نے منظوری دے دی، ایئر مارشل سہیل امان کو ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی جگہ پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا جو کل اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
ایئر مارشل سہیل امان نے نومبر 1980 میں پاک فضائیہ میں جی ڈی پائلٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکوارڈن، فائٹر ونگ اور آپریشنل ایئربیس کی کمان کی جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی نوازا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔