افغانستان میں خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک،41 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
 افغانستان میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران طالبان کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فوٹو : اے ایف پی

افغانستان میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران طالبان کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فوٹو : اے ایف پی

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں خودکش حملے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک سرکاری عمارت سے ٹکرادیا جہاں پر صوبائی حکومتوں کے دفاتر موجود ہیں جب کہ دھماکے کا مقصد عمارت میں موجود اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنانا تھا تاہم دھماکے میں صوبائی حکومت کے ترجمان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران طالبان کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ افغان حکومت ملک میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔