فلم ’’اک پہیلی لیلا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سنی لیون جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
 سنی لیون فلم میں رجنی کانت کی طرح سن گلاسزلگائےان کےجیسی اداکاری کرتی بھی نظر آئیں گیں۔   فوٹو؛فائل

سنی لیون فلم میں رجنی کانت کی طرح سن گلاسزلگائےان کےجیسی اداکاری کرتی بھی نظر آئیں گیں۔ فوٹو؛فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون جو ان دنوں نئی فلم ’’ اک پہیلی لیلا ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں گزشتہ دنوں ایک سین فلم بند کرواتے ہوئے سنی لیون کو جلدی بیماری ہوگئی۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران  سنی لیون سین کے جسم پر الرجی ہوگئی اور ان کے سارے جسم پر سرخ نشان پڑ گئے۔ فلم کی کاسٹ اور باقی ٹیم نے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا جس نے سنی لیون کو دوا دی، اس دوران شوٹنگ بھی کچھ دیر کے لیے رکی رہی اور جسم پر سرخ نشان ختم ہونے پر پھر سے سنی لیون نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔ سنی لیون ’’اک پہیلی لیلا ‘‘ کے گانے ’’ سیاں سپر اسٹار ‘‘ کے دوران رجنی کانت کی طرح سن گلاسز پہنے ان جیسی اداکاری کرتی بھی دیکھی جائیں گی۔

سنی لیون نے اس موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی اسٹار نہیں ہیں صرف ایک عام سی لڑکی ہیں جو کام کرنا پسند کرتی ہے اور لکھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے ارد گرد کے لوگ بھی بدلتے رہے اور پھر مجھے بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی لانا پڑی اور میں اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں۔ ’’ اک پہیلی لیلہ ‘‘ کے علاوہ سنی لیون دیگر فلموں ’’مستی زادی‘ ٹینا اینڈ لولو اور کچھ کچھ لوچا ہے ‘‘ میں بھی کام کر رہی ہیں۔ فلم ’’اک پہیلی لیلا ‘‘ 10اپریل کو ریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔