- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
ایان علی کی گرفتاری کے بعد معروف اداکارائیں اور ماڈلز پریشان
لاہور: سُپرماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش انکشافات پرفلم، ٹی وی اورفیشن انڈسٹری کی معروف اداکارائوں اور ماڈلزمیں تشویش کی لہردوڑ گئی۔
ایان علی کی گرفتاری پراداکارائیں اور ماڈلزپریشان دکھائی دیتی ہیں جب کہ اہم بااثر شخصیات بھی معاملات کو دبانے کے لیے سرگرم ہوچکی ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارائوں اورماڈلز نے ایک طرف اپنے اثاثے اور بینک اکائونٹس میں پڑی رقوم کو قریبی عزیزو اقارب کے حوالے کرنا شروع کردیا توکچھ نے بااثرشخصیات سے مدد مانگ لی ہے۔
معروف اداکارائوں اور ماڈلز کے علاوہ غیرمعروف ماڈلز، اداکارائوں اور رقاصائوں کے بیرون ممالک دوروں کے حوالے سے بھی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس صورتحال میں بہت سی غیرمعروف ماڈلز، ڈانسرز اور اداکارائوں نے کچھ عرصہ کے لیے انڈرگرائونڈ ہوچکی ہیں ۔اس حوالے سے فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کواس معاملے کوسنجیدگی سے دیکھنا چاہیے حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات بڑے پیمانے پرکرنی چاہیے۔ اداکارائوں اورماڈلز کے فنی پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ اس پروفیشن میں آنے سے پہلے کے اثاثوں کی بھی چھان بین ہونا بے حدضروری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔