ایان علی کی گرفتاری کے بعد معروف اداکارائیں اور ماڈلز پریشان

قیصر افتخار  جمعرات 19 مارچ 2015
معروف اداکارائوں، ماڈلز کی تفصیلات حاصل کرنا شروع کردی گئیں، کئی غائب ہوگئیں ۔  فوٹو : فائل

معروف اداکارائوں، ماڈلز کی تفصیلات حاصل کرنا شروع کردی گئیں، کئی غائب ہوگئیں ۔ فوٹو : فائل

لاہور: سُپرماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش انکشافات پرفلم، ٹی وی اورفیشن انڈسٹری کی معروف اداکارائوں اور ماڈلزمیں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

ایان علی کی گرفتاری پراداکارائیں اور ماڈلزپریشان دکھائی دیتی ہیں جب کہ  اہم بااثر شخصیات بھی معاملات کو دبانے کے لیے سرگرم ہوچکی ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارائوں اورماڈلز نے ایک طرف اپنے اثاثے اور بینک اکائونٹس میں پڑی رقوم کو قریبی عزیزو اقارب کے حوالے کرنا شروع کردیا توکچھ نے بااثرشخصیات سے مدد مانگ لی ہے۔

معروف اداکارائوں اور ماڈلز کے علاوہ غیرمعروف ماڈلز، اداکارائوں اور رقاصائوں کے بیرون ممالک دوروں کے حوالے سے بھی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس صورتحال میں بہت سی غیرمعروف ماڈلز، ڈانسرز اور اداکارائوں نے کچھ عرصہ کے لیے انڈرگرائونڈ ہوچکی ہیں ۔اس حوالے سے فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کواس معاملے کوسنجیدگی سے دیکھنا چاہیے حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات بڑے پیمانے پرکرنی چاہیے۔  اداکارائوں اورماڈلز کے فنی پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ اس پروفیشن میں آنے سے پہلے کے اثاثوں کی بھی چھان بین ہونا بے حدضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔