بدھ راہب کا کھولتے تیل کے کڑاہے میں مراقبہ

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
تھائی لینڈ کے ایک مندر کے بڑے راہب سالانہ تہوار کے موقع پر کھولتے ہوئے تیل کے کڑاہے میں بیٹھ کر مراقبہ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

تھائی لینڈ کے ایک مندر کے بڑے راہب سالانہ تہوار کے موقع پر کھولتے ہوئے تیل کے کڑاہے میں بیٹھ کر مراقبہ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

بنکاک: بدھ راہب اپنی حیرت انگیز جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک راہب کی ناقابل یقین مذہبی رسوم کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

صوبہ نونگ بائو لانپہو کے ایک مندر کے بڑے راہب سالانہ تہوار کے موقع پر کھولتے ہوئے تیل کے کڑاہے میں بیٹھ کر مراقبہ کرتے ہیں۔ اس دوران کڑاہے کے نیچے لکڑیوں کی آگ مسلسل جلتی رہتی ہے اور راہب کھولتے ہوئے تیل میں بیٹھے مخصوص دعائیں پڑھتے رہتے ہیں۔

اس عجیب و غریب مراقبے کی وڈیو یوٹیوب پر آنے کے بعد ساری دنیا میں اس کی شہرت پھیل گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کھولتے تیل میں مراقبہ سالانہ تہوار کا حصہ ہے اور مندر میں آنے والے مرد و زن میں یہ تیل تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس تیل کو ہر طرح کی بیماریوں سے بچائو کے لیے مجرب نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔