دیو ہیکل جہاز ’’ پراگرس ایگل ‘‘ جس کی 3 منزلیں ہوں گی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
اسپین کی ایوی ایشن ڈیزائنرآسکر وینالس نے مستقبل کےجہاز کاڈیزائن پیش کردیا ہے اور اس جہاز کا ہر پہلو ہی حیرت انگیز ہے۔ فوٹو: فائل

اسپین کی ایوی ایشن ڈیزائنرآسکر وینالس نے مستقبل کےجہاز کاڈیزائن پیش کردیا ہے اور اس جہاز کا ہر پہلو ہی حیرت انگیز ہے۔ فوٹو: فائل

بارسلونا: ہوابازی کی صنعت حیرت انگیز ترقی کرچکی ہے لیکن آنے والے برسوں میں آپ کو آسمان میں ایسے جہاز اڑتے نظر آئیں گے کہ جن کا تصور ابھی صرف فلموں اور کہانیوں میں ملتا ہے اور ان دیو ہیکل طیاروں کے سامنے موجودہ دور کے طیارے محض کھلونے نظر آئیں گے۔

اسپین کی ایوی ایشن ڈیزائنر آسکر وینالس نے مستقبل کے جہاز کا ڈیزائن پیش کردیا ہے اور اس جہاز کا ہر پہلو ہی حیرت انگیز ہے۔ ’’ پراگرس ایگل ‘‘ نامی یہ جہاز اس قدر بڑا ہوگا کہ اس کے سامنے موجودہ دور کے بڑے سے بڑے جہاز بھی بہت چھوٹے نظر آئیں گے۔

یہ تین منزلوں پر مشتمل ہوگا اور اسے اڑانے کے لیے ہائیڈروجن فیول سے چلنے والے چھ انجن استعمال ہوں گے۔ 240 فٹ لمبے اس جہاز کے پروں کا پھیلائو تقریباً 300 فٹ ہوگا اور اس میں 800 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ اس کے عقبی حصے میں لگا خصوصی انجن پرواز کے دوران بجلی بھی پیدا کرے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔