عرفان کا متبادل کون؟ سلیکٹرز کا محمد سمیع یا بلاول بھٹی کے ناموں پر غور

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
متبادل کھلاڑی کی طلبی اسی صورت میں ہوگی اگرگرین شرٹس کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔ فوٹو: فائل

متبادل کھلاڑی کی طلبی اسی صورت میں ہوگی اگرگرین شرٹس کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔ فوٹو: فائل

ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عرفان کے متبادل کے طور پر محمد سمیع یا بلاول بھٹی کے ناموں پر غور کررہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق متبادل کھلاڑی کی طلبی اسی صورت میں ہوگی اگرگرین شرٹس کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔ محمد عرفان کولہے میں اسٹریس فریکچر کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

سمیع 85 ون ڈے انٹرنیشنل میں 121 وکٹیں حاصل کر چکے، انھوں نے اپنا آخری اس طرز کا میچ جون 2012 میں سری لنکا کے دورے میں کھیلا تھا۔ سمیع اس کے بعد سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے اور اس سال فرسٹ کلاس کرکٹ میں انھوں نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے کھیلتے ہوئے8 میچز میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بلاول بھٹی نے پاکستان کی طرف سے دس ون ڈے کھیلے، وہ میگا ایونٹ سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف 2ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے لیکن دونوں میں خاصے مہنگے ثابت ہوئے تھے، نیپیئر کے ون ڈے میں بلاول نے93 رنز دے دیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔