جنوبی افریقی ٹیم کی ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی فتح

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
1999کےایڈیشن میں پروٹیزکےپاس فائنل میں جگہ بنانےکاموقع بھی تھا لیکن کلوسنرکے رن آؤٹ ہونے پر ڈرامائی مقابلہ ٹائی ہوگیا۔ فوٹو: فائل

1999کےایڈیشن میں پروٹیزکےپاس فائنل میں جگہ بنانےکاموقع بھی تھا لیکن کلوسنرکے رن آؤٹ ہونے پر ڈرامائی مقابلہ ٹائی ہوگیا۔ فوٹو: فائل

سڈنی: ورلڈ کپ کی تاریخ میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی مرتبہ کوئی ناک آؤٹ میچ جیتنے میں سرخرو ہوئی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کے خلاف فتح جنوبی افریقی ٹیم کی ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی فتح ہے، اس سے قبل1999کے ایڈیشن میں پروٹیز کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا موقع بھی تھا لیکن لانس کلوسنرکے رن آئوٹ ہونے پر ڈرامائی مقابلہ ٹائی ہوگیا، سپر سکس مرحلے میں بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر آسٹریلیا نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی تھی۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔