گورنر سندھ عشرت العباد نے آج تک کسی مجرم کو تحفظ فراہم نہیں کیا، ترجمان

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
ملزم یا مجرم کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو عشرت العباد نے کسی کو تحفظ فراہم نہیں کیا، ترجمان گورنر سندھ.  فوٹو: فائل

ملزم یا مجرم کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو عشرت العباد نے کسی کو تحفظ فراہم نہیں کیا، ترجمان گورنر سندھ. فوٹو: فائل

 کراچی: ترجمان گورنر سندھ ڈٓاکٹر عشرت العباد خان نے صولت مرزا کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ نے آج تک کسی مجرم کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آج تک کسی مجرم کو تحفظ فراہم نہیں کیا، ملزم یا مجرم کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، گورنر سندھ نے کسی کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ مچھ جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں جہاں ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کی وہیں انہوں نے گورنر سندھ پر بھی الزام عائد کیا ہے ایم کیو ایم گورنر سندھ کے ذریعے سے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔