سربیا میں 8 ہزار مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 7 افراد گرفتار

اے پی پی  جمعرات 19 مارچ 2015
گرفتار ہونے والوں کا تعلق بوسنیاسرب جنگ کے دوران قائم اسپیشل پولیس یونٹ سے ہے۔ فوٹو: فائل

گرفتار ہونے والوں کا تعلق بوسنیاسرب جنگ کے دوران قائم اسپیشل پولیس یونٹ سے ہے۔ فوٹو: فائل

بلغراد: سربیا کی پولیس نے1995 میں 8 ہزارمسلمانوں کے قتل عام میں حصہ لینے کے شبہے میں7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی جرائم کے پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حراست میں لیے جانیوالے افراد بوسنیا سرب جنگ کے دوران قائم ہونے والے اسپیشل پولیس یونٹ کے ارکان ہیں۔ ان افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ انھوں نے عام شہری آبادی کیخلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ بیان کے مطابق جولائی1995 میں سربرینیکا میں کراویکا ویئر ہاؤس کے قریب10 ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔