وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، کراچی آپریشن اور تازہ ترین صورت حال پر غور

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، فوٹو: فائل

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں امن کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آبائی علاقوں میں واپسی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں کراچی میں امن کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن اور اس کے اثرات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔