کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
جنوری کے مہینے میں نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی مہنگی پڑی، ترجمان کے الیکٹرک  فوٹو: فائل

جنوری کے مہینے میں نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی مہنگی پڑی، ترجمان کے الیکٹرک فوٹو: فائل

 کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جنوری کے مہینے میں نیشنل گرڈ سے خریدی گئی بجلی مہنگی پڑی اس لئے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق آئندہ ماہ کے بل میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا کی جانب سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر50  یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کمی کی منظوری دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔