اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کا قاتل مانسہرہ سے گرفتار، پولیس

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ڈی ایس پی مانسہرہ  فوٹو: فائل

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ڈی ایس پی مانسہرہ فوٹو: فائل

مانسہرہ: اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ملزم احمد عرف پپو کشمیری کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹارگٹ کلر احمد عرف پپو کشمیری کو کراچی اور مانسہرہ کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے مانسہرہ کے کھلا بازار سے گرفتار کیا جس کے بعد اسے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ڈی ایس پی مانسہرہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور اسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پروین رحمان کو مارچ 2013 میں کراچی کے علاقے بنارس کالونی میں واقع باچا خان فلائی اوور کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔