زہرہ شاہد قتل کیس کا ملزم کلیم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
کلیم کو رینجرز نے گزشتہ روز کلفٹن سے گرفتار کیا تھا  فوٹو: فایل

کلیم کو رینجرز نے گزشتہ روز کلفٹن سے گرفتار کیا تھا  فوٹو: فایل

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم کلیم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کلیم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم سے تفتیشی عمل جاری ہے اس لئے عدالت ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے، عدالت نے کلیم کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کو 7 روز کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ رینجرز ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کلیم کو کلفٹن کے علاقے 3 تلوار سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔