کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔ ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائل

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔ ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعت کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقوں بنگالی موڑ، پہاڑ گنج اور لانڈھی کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں جوجرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔