- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ
ملک میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے، نائن الیون کے واقعے کے بعد دہشت گردی کے عفریت نے پاکستان پر اپنے پنجے گاڑ لیے۔ دہشت گرد عناصر و شرپسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے لیکن یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ ملک کے طول و عرض میں فائرنگ، دہشت گردی اور دھماکوں کے واقعات روزمرہ کا معمول نظر آتے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو پیش آنے والے سانحہ یوحنا آباد کے بعد لاہور میں حالات بے شک معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں لیکن ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گرد اسی طرح سرگرم عمل ہیں۔
بدھ کو باجوڑ ایجنسی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک رضاکار جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جب کہ منگل کو بھی مانسہرہ میں پولیو مہم میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکروں کو شہید کیا گیا تھا۔ فرسودہ نظریات کے زیر اثر پاکستان کے 16 ہزار خاندانوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر کے آیندہ نسل کے لیے معذوری کا انتخاب کیا ہے۔ علاوہ ازیں پشاور میں یکہ توت کے علاقہ خان مست کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ یوتھ ونگ پشاور کے صدر حاجی سردار مہمند جاں بحق ہو گئے، بی بی سی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ بدھ کو ہی کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں قائم نجی اسکول کی عمارت پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک پر فرار ہو گئے، خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے خوفی سے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھیں، ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بدھ کو ’’نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر‘‘ پبی کا دورہ کیا، انھوں نے انسداد دہشتگردی مرکز سے پاس آؤٹ ہونے والے پہلے بیچ سے ملاقات کی اور تربیتی عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ہر طرح کی دہشت گردی سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، عوام اپنی صفوں میں چھپے دشمنوں کی نشاندہی کریں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، دہشتگردی کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے بیج میں 500 سیکیورٹی اہلکاروں نے تربیت مکمل کی۔ ان میں سے رینجرز، ایف سی، ایس پی ڈی اور اے این ایف کے 200 اہلکار، فضائیہ اور بحریہ کے 100 اہلکار اور صوبوں سے پولیس اور ایلیٹ فورس کے 200 جوان شامل ہیں۔ نئے تربیت یافتہ جوانوں کی شمولیت سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مزید سہولت میسر آئے گی۔ دہشت گردی کا خاتمہ صرف افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمے داری نہیں بلکہ عوام کو بھی اپنے دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔