صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے تلخ کلامی پر اسپیکر پختونخوا اسد قیصر کا بھائی گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 20 مارچ 2015
اسد قیصر کے چھوٹے بھائی عدنان نے وی سی صوابی یونیورسٹی کے ساتھ تلخ کلامی کی۔ فوٹو: فائل

اسد قیصر کے چھوٹے بھائی عدنان نے وی سی صوابی یونیورسٹی کے ساتھ تلخ کلامی کی۔ فوٹو: فائل

صوابی: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے چھوٹے بھائی عدنان خان کو یونیورسٹی آف صوابی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نورجہان کے ساتھ تلخ کلامی اور کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر یونیورسٹی آف صوابی میں عدنان خان نے آکر وی سی کے ساتھ تلخ کلامی کی۔ تلخ کلامی کی وجہ یوں بیان کی گئی ہے کہ اسپیکر کے گاؤں مرغزسے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹ بنیاد پر تعینات ڈائریکٹر ایڈمن شجاع وسیم کو یونیورسٹی میں قائم ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے وی سی نے منع کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے تھے۔

 

یا تھا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔