ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مارچ 2015
عدالت سے استدعا ہے کہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے کر ڈی سی او اوکاڑہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، درخواست  فوٹو: فائل

عدالت سے استدعا ہے کہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے کر ڈی سی او اوکاڑہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، درخواست فوٹو: فائل

لاہور: ہائی کورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رہا کرنے کی بجائے ڈی سی او اوکاڑہ نے دوبارہ 30 روز کے لئے نظر بند کردیا جو ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے جب کہ میرے خلاف کوئی مقدمہ بھی نہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے کر ڈی سی او اوکاڑہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔