بھارت میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 32 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مارچ 2015
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں مسافر ٹرین کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین دہرادون سے وارانسی جارہی تھی کہ اس دوران ٹرین کی 3 بوگیاں اچانک پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 32 مسافر ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریلوے حکام نے فوری طور پر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاہم ٹرین کے بریک فیل ہونے سے حادثے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔