- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
متحدہ کو صوبائی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا، قائم علی شاہ
جیکب آباد / خیر پور: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں شامل کرنے کے فیصلے کومرکزی قیادت کے حکم پر ملتوی کردیا گیا ہے،کراچی بم دھماکے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
جیکب آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ایم کیو ایم پر لگے الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ملک میں پھیلی دہشت گردی اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے مکمل خاتمے کیلیے حکومت تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے جسے وفاقی حکومت کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے۔
انھوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات سے قبل متحدہ کو حکومت میں شامل کرنے کیلیے مذاکراتی عمل جاری تھا لیکن موجودہ سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم پر لگے سنگین الزامات کے پیش نظر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے تحقیقات مکمل ہونے تک مذاکرات ختم کیے ہیں، پولیس اور رینجرزکو غیر سیاسی بنیاد پرکارروائیاں کرنے کیلیے مضبوط کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں کافی حد تک ٹارگٹ کلنگ پر قابو پالیا گیا ہے، ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہارس اینڈ کیٹل شو کیلیے ایک کروڑ روپے جاری کیے۔ آئندہ سال اس کو بجٹ بک میں بھی شامل کرلیا جائیگا۔جیکب آباد سندھ و بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے جس کی ایک اپنی تاریخی حیثیت ہے، سندھ اور بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
خیرپور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، دہش تگردی کے بڑے واقعات بند ہوگئے ہیں جس کا سہرا پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، ہم نے پرامن اور سازگار ماحول کیلیے جو اقدامات ہوسکتے تھے وہ کیے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔