مسائل پر بات کرنے کیلیے بہترین فورم آئی سی سی کا اجلاس ہے، بھارتی بورڈ

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 21 مارچ 2015
مصطفی کمال کو عوامی سطح پر کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا، بی سی سی آئی۔ فوٹو: فائل

مصطفی کمال کو عوامی سطح پر کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا، بی سی سی آئی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انھیں عوامی سطح پر کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ تمام مسائل آئی سی سی کی آئندہ میٹنگ میں زیر بحث لائیں جائیں، حقیقت یہی ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کی، ٹیم نے لیگ میں بھی تمام میچز جیتے ہیں، ہمیں اس سے آگے بڑھنا چاہیے، ان معاملات پر بات کرنے کے لیے بہترین فورم آئی سی سی اجلاس ہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔