پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا امکان

آن لائن  ہفتہ 21 مارچ 2015
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ فوٹو:فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی ہے جس کے مطابق یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا امکان ہے۔

اوگرا 28 مارچ کو پٹرولیم مصنوعات میں 4 روپے سے زائد کمی کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کرے گا جس میں ہائی اسپیڈ پیٹرول کی 4 روپے 50 پیسے، لائٹ پٹرول 2 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 10پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 77 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے تک کمی کی سفارش کی جائے گی، اوگرا کی سفارش پر منظوری کے بعد یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔