وہاب کی بولنگ پر خوش قسمت رہا، شین واٹسن

اے ایف پی  ہفتہ 21 مارچ 2015
وہاب  نے مجھے میدان بدر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن میں خوش قسمت رہا، واٹسن. فوٹو: فائل

وہاب نے مجھے میدان بدر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن میں خوش قسمت رہا، واٹسن. فوٹو: فائل

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن نے تسلیم کیا کہ میں پاکستانی پیسر وہاب ریاض کے اسپیل میں خوش قسمت رہا، کوارٹر فائنل میں واٹسن اور وہاب کے درمیان گرما گرمی نے ماحول پُرجوش بنائے رکھا۔

وہاب کی گیند پر4کے انفرادی اسکور پر واٹسن کا آسان کیچ بھی فائن لیگ پر راحت علی نے ڈراپ کیا، میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں شین واٹسن نے اعتراف کیا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ وہاب کے اسپیل میں آؤٹ ہونے سے بچا رہا، اس نے مجھے میدان بدر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، دوسری جانب وہاب ریاض نے کہا کہ راحت کا کیچ ڈراپ کیا جانا میچ کا اہم ترین لمحہ تھا، ہم ان کی وکٹ لے کر کینگروز پر مزید دباؤ بڑھا سکتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔